قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ہوگی، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

0 4

حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی ہدایات اور قومی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے دیگر تمام میچز میں شرکت کرے گی اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی برقرار رہے گی تاہم بھارت کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ حتمی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ معاملے پر آئندہ لائحہ عمل آئی سی سی قوانین کے تحت طے کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.