فرانس کا 6 فروری کو گرین لینڈ میں قونصل خانہ کھولنے کا اعلان
:فرانس 6 فروری کو گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئیل بارو نے بدھ کو آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ کو بلیک میل کرنے سے اور خودمختار ڈینش علاقے پر قبضے کی خواہش سےروکنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کے کسی دوسرے رکن ملک پر حملہ کرنا کسی بھی طرح درست نہیں ہوگا۔ یہ امریکا کے اپنے مفادات کے بھی خلاف ہے اس لیے اس قسم کی بلیک میلنگ کو ختم ہونا چاہیے۔