چین میں 2025 کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
:چین میں 2025 کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔شنہوا نے چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ چین میں 2025 کے دوران آٹوموبائل کی پیداوار اور فروخت دونوں 3 کروڑ 40 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ سال گاڑیوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت پہلی بار اس سطح تک پہنچی جس سے ملک کی آٹو انڈسٹری کی مضبوط ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔