متحدہ عرب امارات کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے لیے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان

0 4

:متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے لیے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی رضاکارانہ مالی معاونت فراہم کی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق یہ مالی معاونت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نظام کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مسلسل وابستگی اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے او ایچ سی ایچ آر کے کردار کی حمایت کی عکاس ہے۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری بیان کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ او ایچ سی ایچ آر کے مینڈیٹ کے مطابق اس کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے گی، جن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات بھی شامل ہیں۔

اس کے ذریعے بچوں، بزرگوں، خواتین اور عزم کے حامل افراد کے حقوق کے فروغ کی کوششوں کو تقویت ملے گی، جبکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام کو مضبوط بنانے اور رکن ممالک کو معاونت اور تعاون فراہم کرنے میں بھی مدد دی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کا یہ تعاون اقوام متحدہ کے ساتھ تعمیری شراکت داری کے عزم اور انسانی حقوق کے فروغ اور اس شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی عالمی کوششوں کی حمایت کی توثیق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.