گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی ای او کلب پاکستان کے وفد کی ملاقات
:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی ای او کلب پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں سی ای کلب کے بانی صدر اعجاز ناصر، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرجنید الطاف، انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر ایوب ذکوڑی، چیف ایڈیٹر شفق خالد موجود تھے۔
گورنر ہاؤس پشاور سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں آئندہ ماہ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے سی ای او سمٹ پشاور کے حوالے سے مشاورت کی گئی، کانفرنس میں ملک بھر سے بہترین سی ای اوز، بزنس لیڈرز، ویمن انٹرپرینیورز، وزراء اور سفارتکار شامل ہوں گے۔ تقریب میں کتاب “100 سی ای اوز اینڈ ڈپلومیٹس آف پاکستان کی لانچنگ کی جائے گی اور سی ای او کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنے، صوبہ میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور صوبہ کو ترقی کی جانب لے جانا میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس صوبہ میں معیشت اور کاروباری طبقہ کی بہبود کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ سی ای او کلب کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار اور حوصلہ افزائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔