گورنر فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، ہنگو بم دھماکہ میں زخمی پولیس اہلکار داؤد کی عیادت
:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا،انہوں نے ہنگو بم دھماکہ میں شہید ایس پی کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور زخمی پولیس اہلکار داؤد کی عیادت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے زخمی اہلکار کو گلدستہ پیش کیا اور ہسپتال عملہ سے ان کے علاج معالجہ کے حوالہ سے بریفنگ لی۔ انہوں نے زخمی اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبہ کو آپ جیسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے، انہوں نے زخمی اہلکار کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔