پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان ،سندھ میںسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں،منشیات ،سونا برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان اور سندھ میں اسمگلنگ کے خلاف کروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات اور 1183.71گرام سونا برآمد،منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 35.95 ملین ڈالر جبکہ سونے کی مالیت.15 0 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کا خاتمہ کرکے ملکی معیشت میں بہتری لانے میں اہم کردار اداکرے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرحب بائی پاس روڈ چیک پر روٹین چیکنگ کے دوران مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250 کلو گرام چرس جب کہ گوادر کے علاقے پلیری میں کاروائی کرتے ہوئے سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں پسنی کے علاقے پراگ سے 42 کلو گرام آئس اور بدوک روڈ چیک پرمشکوک گاڑی کی چیکنگ کرنے پر بیگ میں چھپایا گیا 1183.71گرام سونا برآمد کرلیا، اسی طرح خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون / بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی مذکورہ منشیات اور سونے کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔