وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی
:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان اتوار کے روز سی ایم ایچ کوئٹہ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلی بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ نے شیروں کی طرح دہشتگردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا،بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز خان بگٹی نے کہاکہ آپ ہمارے شیر ہیں اورقوم آپ کے ساتھ ہے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صحتیاب ہو کر دوبارہ اس فتنے کے خلاف لڑیں گے ، ہمارے جذبے بلند اور عزم پختہ ہے۔ زخمی ہونے پولیس اہلکار نے کہا کہ ہم نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنا ہے، فتنہ الہندوستان کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہماری اور ہمارے بچوں کی جانیں بھی حاضر ہیں۔