چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس،صحت، پی ایچ ای، لائیو سٹاک، کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے منصوبوں پر غوروغوض

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2026ـ27 کی تیاری کے سلسلے میں بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ذاہد سلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جس میں زراعت، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو)، آبپاشی، سکولز، صحت، پی ایچ ای، لائیو سٹاک، کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے منصوبوں پر تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ PSDP 2026ـ27 بلوچستان کی معاشی ترقی، فوڈ سکیورٹی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تمام محکمے اس سلسلے میں عوامی مسائل اور صوبے کی ترقی کی ترقی کو مدنظر رکھ کر اپنی کاوشیں تیز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کی بہترین اور درست استعمال سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر آسان ہوسکے گا اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.