سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا
:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا ہے۔
اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس سے ایک گھنٹہ قبل 4 بجے ہوگا۔ایڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس میں پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے 24 ویں سیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز، چیف وہپ شریک ہونگے۔وفاقی وزیروزیر قانون اور وزیر پارلیمانی امور بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔