دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی بیان بازی کی نذر کرنا نہایت افسوسناک اور شہداء و متاثرہ عوام کی قربانیوں کی کھلی توہین ہے، انجینئر امیر مقام

0 3

:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران اورصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور زمینی حقائق کے سراسر منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی بیان بازی کی نذر کرنا نہایت افسوسناک اور شہداء و متاثرہ عوام کی قربانیوں کی کھلی توہین ہے۔

اتوار کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ وزیراعلیٰ نے پہلی بار اس حقیقت کا اعتراف کر لیا کہ دہشتگرد آئے اور عوام کے گھروں میں گھس گئے۔ اگر یہ احساس انہیں پہلے ہو جاتا تو شاید حالات اس حد تک نہ پہنچتے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور زمینی حقائق کے سراسر منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی بیان بازی کی نذر کرنا نہایت افسوسناک اور شہداء و متاثرہ عوام کی قربانیوں کی کھلی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ کہنا کہ ’’دہشت گرد آئے اور گھروں میں گھس گئے‘‘ دراصل ان کی اپنی ناکام طرزِ حکمرانی کا اعتراف ہے۔ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد کس کی حکومت میں آئے اور صوبائی حکومت نے ان کے خلاف کیا مؤثر کارروائی کی؟وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پوری قوم نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں سیاسی مقاصد کے لیے متنازع بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نام پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فنڈز لیے ہیں۔

انہیں ثبوت دینا چاہئے کہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اداروں پر الزام تراشی کر رہی ہے۔انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ کے گرینڈ جرگے اور اسلام آباد مارچ کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز زبان، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا اور بغیر ثبوت الزامات لگانا قومی اتحاد اور یکجہتی کو کمزور کرتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دہشت گردی کے خلاف واضح، سنجیدہ اور ذمہ دار مؤقف رکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.