صدر مملکت آصف علی زرداری کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی مسلسل اور شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد

0 2

:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی مسلسل اور شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی اجتماعی محنت اور پیشہ ورانہ تیاری کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور اعتماد کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قومی ٹیم کی غیرمعمولی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بالخصوص چیئرمین محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.