ایس ڈی پی 2026-27 بلوچستان کی معاشی ترقی، فوڈ سیکیورٹی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2026-27 کی تیاری کے سلسلے میں یہاں بدھ کواجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ذاہد سلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جس میں زراعت، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)، آبپاشی، سکولز، صحت، پی ایچ ای، لائیو سٹاک، کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے منصوبوں پر تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ پی ایس ڈی پی 2026-27 بلوچستان کی معاشی ترقی، فوڈ سیکیورٹی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تمام محکمے اس سلسلے میں عوامی مسائل اور صوبے کی ترقی کی ترقی کو مدنظر رکھ کر اپنی کاوشیں تیز کردیں، انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کی بہترین اور درست استعمال سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر آسان ہوسکے گا اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کردار ادا کریں۔