Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

شدید گرمی، حبس، مون سون بارشوں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

شدید گرمی، حبس، مون سون بارشوں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث نصیرآباد سمیت بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم اگست کے بجائے 20 اگست کے بعد کھولے جائیں، جیسا کہ پنجاب میں کیا گیا ہے۔…

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت…

بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جے کے جے اے اے سی نے اپنے جواب کے ساتھ اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے، جس کا وہ بغور جائزہ لیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے، اس وقت ان…

شہباز شریف کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اگر جلسوں میں وزیراعظم کو ’فارم 47 کا وزیراعظم‘ کہا جاتا ہے تو پھر یہ بھی بتایا جائے کہ صدر مملکت کس فارم کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں، ’کوئی پہلی بار ملک توڑ کر بھی وزیراعظم بنا…

آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہفتے کے روز ایک نجی ہوٹل میں تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا، تاہم تاحال کسی حتمی معاہدے یا مشترکہ اعلامیے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اِسی طرح ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں…

محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے ملکی نظام کی کسمپرسی اور کمزوریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جن پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر نظام کو مضبوط کرنا اور بنیادی اصلاحات لانا مقصود ہے تو اس کا آئینی اور جمہوری فورم…

اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق اگست کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے جب کہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی بارشوں کی کمی متوقع ہے، تاہم گلگت بلتستان…

موٹر وے ایم-8 پر ہولناک حادثہ:دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

موٹروے حکام کے مطابق سجاول جونیجو کے قریب موٹر وے ایم-8 پر وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو معصوم بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور…

پی ٹی آئی بائیکاٹ کی سیاست چھوڑ کر جمہوری عمل میں حصہ لے: مراد علی شاہ کا مشورہ

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری ان کے لیے باعثِ سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن، محبت،…