گوادر: ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم بلوچستان کے زیرِ اہتمام گوادر یوتھ ٹورزم سمٹ 2026 کا انعقاد
گوادر: یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحت کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال پر زور۔
گوادر: ڈائریکٹر ٹورازم بلوچستان گہرام بخشی کا یوتھ ٹورزم سمٹ سے خطاب، سیاحت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔
گوادر: صدر پریس کلب نور محسن کا خطاب، گوادر کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور۔
گوادر: یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحت، ای کامرس اور کاروباری شعبوں سے وابستہ ماہرین کی پینل ڈسکشن میں شرکت۔
گوادر: مرتسم اقبال، زلیخا طارق، زہرہ خلیل اور عائشہ مراد بخش کی پینل ڈسکشن میں شرکت، سیاحت کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال۔
گراں ناز ہوت کی زیرِ نظامت پینل ڈسکشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے ذریعے سیاحت کے فروغ پر تبادلۂ خیال ،سوشل میڈیا، فوٹوگرافی اور ویڈیوز کے ذریعے گوادر کے ساحلوں، قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے لانے پر زور۔
ماہرین نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحت سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔
یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحوں کے تحفظ، سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
سیاحت کے پائیدار فروغ کے لیے حکومت، نجی شعبے اور مقامی کمیونٹی کے درمیان مؤثر اشتراکِ عمل کی ضرورت پر زور۔ سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا اور مقامی معیشت مضبوط ہوسکتی ہے، سمٹ کے شرکاء۔
قدرتی حسن، سمندری ورثے اور منفرد ثقافت کے باعث گوادر میں ملکی و بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
یوتھ ٹورزم سمٹ میں سیاحت کے شعبے کے لیے مناسب وسائل، نوجوانوں کی تربیت اور مقامی کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی پر زور۔
نوجوانوں کی فعال شمولیت اور ڈیجیٹل میڈیا کا مؤثر استعمال بلوچستان کے سیاحتی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔