یوم آزادی پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں مکمل

کوئٹہ، 11 اگست: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ سبی، گوادر، قلات اور دیگر شہروں میں سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات کو سبز ہلالی پرچموں، بینرز اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔
سبی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کی مختلف تقریبات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ گوادر میں قومی پرچموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے شہر کو سجایا جا رہا ہے۔
قلات میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کو سبز ہلالی پرچموں اور بینرز سے مزین کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جشن آزادی کا ماحول نمایاں ہے۔
نال میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے کوئز پروگرام میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.