وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے منڈی بہائوالدین کے عوام کیلئے اربوں روپے کے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے منڈی بہائوالدین کے عوام کیلئے اربوں روپے کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف کو گجرات سرگودھا روڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تقریبا94.30کلومیٹر گجرات سرگودھا رو ڈ کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ضلع منڈی بہائوالدین میں واقع دو روریہ سڑک کے اطراف میں پختہ کنارے بھی بنائے جا رہے ہیں۔گجرات سرگودھا روڈ کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 9ارب 80کروڑ روپے ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے منڈی بہاوالدین صدر بازارکی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

منڈی بہاوالدین صدر بازار کی بیوٹیفکیشن6کروڑ99لاکھ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔منڈی بہاوالدین صدر بازارکے روایتی داخلی گیٹ کی بحالی کیساتھ ساتھ بازار میں ٹف ٹائل اورسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہے۔صدر بازار کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے فوارہ بھی نصب کیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اولڈ غلہ منڈی کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔منڈی بہاوالدین اولڈ غلہ منڈی کی بحالی اوربیوٹیفکیشن پر 9کروڑ70لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اولڈغلہ منڈی میں یاد گار اور دیگر شاندار سہولتوں کے ساتھ خوبصورت پارک کی شکل دی گئی ہے۔یونیورسٹی آف رسول 9ارب 79 کروڑروپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔یونیورسٹی آف رسول میں اکیڈمک بلاک ون اورٹو،اکیڈمک بلاک سٹوڈنٹ سروس سنٹرکی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔یونیورسٹی آف رسول میں طلبہ کیلئے چار ہوسٹل اوربیچلر فیکلٹی کیلئے ہوسٹل کے علاوہ 53 رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔یونیورسٹی آف منڈی بہاوالدین کی لائبریری بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے چیلیاں والا میں 1849کی جنگ کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.