کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا کی زیرِ صدارت ڈویڑنل پولیو ٹاسک فورس کا ایک اہم جائزہ اجلاس لیڈاکانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر خصوصا لسبیلہ اور حب کے مختلف علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم کی حالیہ کوریج، انکاری والدین، اور فیلڈ مانیڑرنگ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیہٹن ریٹائرڈ جمعدادمندوخیل ڈویژنل پولیو افسر ڈاکٹر احسان ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر لیاقت رند کے علاوہ پولیو افسران اورڈبلیو ایچ او کے نمائندگان شریک ہوئے ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کی آن لائن میٹنگ میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹرجواد ڈی سی آواران عقیل کریم اوردیگر شریک ہوئے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی سے کمشنر بریفنگ دی گاجلاس کے دوران بعض یونین کونسلز (UCs) اور علاقوں میں پولیو ٹیموں کی ناقص کارکردگی اور مائیکرو پلاننگ میں کوتاہی سامنے آنے پر کمشنر لسبیلہ سائرہ عطا نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو وارننگ جاری کی۔
کہ جن علاقوں یا یونین کونسلز میں پولیو مہم کا ہدف پورا نہیں ہوا، وہاں کے ذمہ دار ایریا انچارجز اور مانیٹرز کو فوری جوابدہ بنایا جائیغفلت کی سزا فرائض میں سستی، لاپرواہی یا ڈیوٹی سے غیر حاضری برتنے والے فیلڈ سٹاف اور سپروائزرز کے خلاف فوری ڈسپلنری ایکشن عمل میں لائی جائے۔کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ کم رساکوریج اور انکاری کیسزکم کوریج والے علاقوں (Low-coverage UCs) میں انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، مقامی علمااور معززین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں دوبارہ متحرک کی جائیں۔
سیکیورٹی اور مانیٹرنگ ٹرانزٹ پوائنٹس اور حساس فکسڈ سائیٹس پر پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے اور پولیس و انتظامیہ مقامی کمیونٹی کے تعاون سے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی بہتر بناجائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سائرہ عطا نے واضح الفاظ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک اہم قومی فریضہ اور ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا ڈیٹا میں ہیرا پھیری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جو افسران یا ٹیمیں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، وہ اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گی۔ ہمیں ہر صورت 100 فیصد ہدف حاصل کر کے بلوچستان کے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔”اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (DHOs)، عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف (UNICEF) کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی اور کمشنر کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔