بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک ہی خاندان کے 8 کزنز کی شادیاں ایک ہی دن اور ایک ہی تقریب میں منعقد کی گئیں، جسے خاندان کے اتحاد، محبت اور باہمی تعاون کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاندان کے بزرگوں نے باہمی مشاورت سے تمام شادیوں کو الگ الگ منعقد کرنے کے بجائے ایک ہی دن، ایک ہی جگہ پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس منفرد اقدام سے نہ صرف شادیوں کے اخراجات میں کمی آئی بلکہ خاندان کے افراد نے مل کر خوشیوں کو دوبالا بھی کر دیا۔