فیملی کام پر تنقید بھی کرتی ہے ،حوصلہ افزائی بھی:فیروز

لاہور ( شوبز ڈیسک ) فیروز خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اُن کی فیملی انہیں غرور کرنے یا آسمانوں پر اُڑنے نہیں دیتی اور جلد ہی زمین پر لے آ تی ہے ۔ انسٹا گرام پر مختصر سی ویڈیو میں سینئر صحافی کا فیروز خان سے پوچھنا تھا کہ وہ ڈراموں کے کرداروں کو بہت بخوبی نبھاتے ہیں، ایسا کوئی کردار جو اُن پر طاری ہو گیا ہو اور وہ گھر میں بھی اُسی کردار میں رہتے ہوں؟اس کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ اُن پر اللہ تعالی کا بڑا کرم ہے کہ وہ کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو خود کو بڑا محسوس نہیں کرتے اور نہ اُن کے گھر والے انہیں ایسا کرنے دیتے ہیں، اُن کی فیملی اُن کے کام پر تنقید بھی کرتی ہے اور حوصلہ افزائی بھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.