Daily Archives

October 5, 2025

بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

:ڈیجیٹل کرنسی ’’ بٹ کوئن‘‘ کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔رائٹرز کے مطابق اتوار کی صبح کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر بٹ کوئن کی قیمت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی اور بٹ کوئن ایک لاکھ 25 ہزار…

ایران، تہران کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہو گئے

:ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 19 منٹ پر دماوند…

بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں

بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل علالت کے بعد آج داغ مفارقت دے گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام مراٹھی اور ہندی سینما کا ایک بڑا نام تھیں انھیں کلاسیکل رقص پر بھی عبور حاصل تھا۔ ان کی جاندار اداکاری اور کلاسیکل…

ماہرہ خان کا کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کردیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ…

چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نیوی نے ٹائٹل جیت لیا

:چوتھا چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق…

پی سی بی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مردان اور ساہیوال میں کرکٹ ٹورنامنٹس اختتام پذیر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مردان اور ساہیوال میں ضلعی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس اختتام پذیر ہو گئے۔ ساہیوال میں نو سکولوں کے درمیان 19 میچز کھیلے گئے جن میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول ساہیوال نے…

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

:آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور ،راولپنڈی،اٹک ،چکوال، جہلم، گوجرانولہ، گجرات…

مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،وزیر…

:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ راولپنڈی پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار…

پاکستان خود مختار ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسری بہترین بہتری لانے والی معیشت…

:وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اپنے ڈیفالٹ کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے پاکستان نے ایک قابل ذکر تبدیلی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں جگہ بنا لی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے تازہ ترین ڈیٹا…

آزاد وخود مختار فلسطینی ریاست کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، طاہر محموداشرفی

:چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہرمحموداشرفی نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، پاکستان کیخلاف اسرائیل کو تسلیم کرنے کا پروپیگنڈہ کیا گیا،پاکستان نے ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کی…