کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ایک بار پھر کوششیں جاری

کراچی : ساحل پر پھنسےجہازہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے ، ہائی ٹائیڈ کے دوران بارج اور ٹگس کے ذریعےجہاز کا کا رخ سمندر کی جانب مزید 100 میٹر کھینچ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسےجہازہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کیلئے آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ، پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے3رسیاں باندھ دی گئیں ہیں اور نئے سالویج ماسٹر، 2کرین بارج ،دو ٹگس کیساتھ جہاز نکالاجا رہا ہے۔

جہاز کا کا رخ سمندر کی جانب مزید100میٹر کھینچ لیا گیا اور ہائی ٹائیڈ کے دوران بارج ،ٹگس کے ذریعے جہاز کھینچنےکی کوششیں جاری ہے۔

کمپنی نے جہاز نکالنے کیلئےتجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات لی ہیں، کمپنی کا کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے کرین بارج اور دو ٹگس کو جہاز سے مخصوص پر اینکر کر دیا گیا ہے اور جہاز کو کھنچنے کے لیے نئے اور مضبوط رسے حاصل کر لیے گے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں ، جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.