31 سب ایڈیٹر کی اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹرز کے عہدوں پر ترقی، بعض کے مختلف اسٹیشنوں پر تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: ریڈیو پاکستان میں بڑے پیمانے پر ترقیاں و تبادلے کیے گئے ہیں جس کے تحت طویل عرصے سے ترقی کے منتظر 31 سب ایڈیٹر کو سب ایڈیٹر سے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جب کہ بعض کے مختلف اسٹیشنوں پر تبادلے پر بھی کر دیئے گئے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان میں بڑے پیمانے پر ترقی و تبادلے کیے گئے ہیں جس کے تحت طویل عرصے سے ترقی کے منتظر 31 سب ایڈیٹر کو سب ایڈیٹر سے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جب کہ بعض کے مختلف اسٹیشنوں پر تبادلے پر بھی کر دیئے گئے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کنٹرولر (پرسونل ) محمد اقبال کے دستخطوں سے جاری کر دیا گیا۔ سینارٹی لسٹ کے مطابق ترقی پانے والوں میں عمران حسن ، سجاد عامر ، فہیم الرحمان ، فریحہ حسن ، جاوید اقبال ، اسد اللہ خان ، احمد کمال انور ، طارق محمود اعوان ، محمد شہزاد غوری ، چوہدری محمد جواد اصغر ، غلام حیدر ، عبدالرحمان چیمہ ، حیدر عباس خان ، محمد وقاص، محمد احسن امجد ، سید محمد قاسم بخاری ، رانا رضوان عباس ، علی اختر سلیم ، اعجاز حسین ، زنیرا خالدہ، عفاف سعید، محمد الیاس صفدر ، بلال احمد ، شازیہ مشتاق ، فلک نیاز ، جوہر علی ، مس سعیدہ ، عامر سعید ، کنزہ ہما مجید ، ظفر علی اور محمد ظفر اقبال شامل ہیں ۔