لاہور(جی این ایم)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کیلئے عوام سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نعروں کے فریب میں نہ آئیں بلکہ کارکردگی کو ووٹ دیں ۔اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں ، ووٹ کی طاقت سے مہنگائی او معاشی تباہی کا راستہ روکیں ، عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کے حالات بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔شہباز شریف نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن ہی عوام اور قوم کو ریلیف دے سکتی ہے ۔