فواد خان اور صنم سعید9 سال بعد سکرین پر ایک ساتھ

ممبئی: پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور صنم سعید9 سال بعد بھارتی ویب سیریز میں اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں گے۔تقریبا 9 برس قبل 2012 میں نشر ہونے والے ڈرامے زندگی گلزار ہے میں فواد خان اور صنم سعید کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔ یہ ڈراما 2014 میں بھارتی چینل زی زندگی پر بھی دکھایا گیا تھا اور اسی وقت سے فواد خان اور صنم سعید بھارتی شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔بھارت میں مقبولیت کے بعد صنم سعید اور فواد خان اب ایک بار پھر بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 کے لیے تیار ہونے والی ویب سیریز میں نظر آئیں گے۔ یہ اعلان زندگی چینل کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر فواد خان اور صنم سعید کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سیریز کی ہدایت کاری عاصم عباسی دیں گے جنہوں نے اس سے قبل ویب سیریزچڑیلز کی ہدایات بھی دی تھیں۔ویب سیریز کی شوٹنگ پاکستانی علاقے وادی ہنزہ میں شروع ہوچکی ہے۔اداکار فواد خان نے ویب سیریز کی کہانی پر بات کرتے ہوئے زندگی نیٹ ورک کی جانب سے لیے گئے بولڈ اور جرات مندانہ فیصلے کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.