کابل: افغانستان کے صوبہ ہرات میں سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے ایک آپریشن کے دوران 1 مشتبہ اغوا کار کو ہلاک اور 4 کو گرفتار کر لیا۔ چینی خبر رساں ادارے نے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا کہ اس کے ایک خصوصی دستے نے ضلع گوزارہ میں اغوا کرنے والے گروہ کے خلاف آپریشن کے دوران ایک مشتبہ اغوا کار کو ہلاک اور 4 کو گرفتارکرنے کے بعد مغوی نوجوان کو باحفاظت بازیاب کرو ا لیا۔انھوں نے کہا کہ مغوی نوجوان ایک مقامی سنار کا بیٹا ہے۔واضح رہے کہ یہ گروہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 640 کلومیٹر دور صوبہ ہرات میں مسلح اغوا کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔