پشاور، صوبہ بھر میں منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، موٹر کار کے دروازوں اور ڈگی میں چھپائی گئی30کلوگرام چرس برآمد،

پشاو: سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر جاری انسدا منشیات مہم میں مسعود الحق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کی زیر سرپرستی عاکف نواز SHO تھانہ ایکسائز مردان بمعہ دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ انٹرچینج کے قریب موٹر کار گاڑی نمبری LEA 06 3196 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی کے چاروں دروازوں اور ڈگی میں چھپائی گئی 30 کلوگرام چرس برآمد کی ہے۔ کاروائی میں دو ملزمان راشد محمود ولد اشرف خان ساکن پلندری آزاد کشمیر اور نصیر احمد ولد محمد یوسف ساکن نبی پورہ گجرانوالہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزمان منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ کاروائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری ایکسائز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور اس جڑے افراد کے لئے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایکسائز فیلڈ افسران صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم میں بلا تفریق کاروائیاں کر رہے ہیں۔ منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ منشیات سمگلروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے، منشیات سے جڑے افراد اب بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے حالیہ کاروائی پر متعلقہ افسران کے اقدامات کو سراہتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.