زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا ،عمران خان

ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،سابق وزیراعظم کا ٹوئٹ
اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ سے عمران خان کا ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.