کراچی سے بذریعہ بس سفر کرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

بس میں سفر کرنے والی حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، شوہر نے فوری طور پر ہیلپ لائن130 پرمدد کی درخواست کی، پولیس نے فوری طورپر لوکیشن ٹریس کر کے خاتون کو شوہرسمیت اپنی گاڑی میں قریبی اسپتال منتقل کیا، خاتون کے ہاں ایک صحت مندبچی کی پیدائش ہوئی:ترجمان

کراچی :کراچی سے بذریعہ بس سفر کرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی کے قریب سکرنڈ کے علاقے میں بس میں سفر کرنے والی حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ خاتون کے شوہر نے فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن130 پرمدد کی درخواست کی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس نے فوری طورپر لوکیشن ٹریس کر کے سعید آباد کے قریب بس روک لی اورخاتون کو شوہرسمیت اپنی گاڑی میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔اسپتال پہنچ کر خاتون کے ہاں ایک صحت مندبچی کی پیدائش ہوئی۔ نوزائیدہ بچی کے والدین اورمسافروں نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.