امریکا کا سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزے کی مدت بڑھا کر 10 سال کرنے کا اعلان

ریاض:امریکا نے سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزے کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال تک کرنے کا اعلان کردیا،نفاذ اگست سے ہوگا۔ سعودی اخبار نے ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزہ بی ون اور بی ٹو کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔سفارتخانے نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سیاحت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویزے کی مدت میں اضافہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے نے سعوی شہریوں کے لیے نئے وزٹ ویزے کے اجرا کا اعلان صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.