تصویر میںسفید پینٹ کوٹ پہنے وہ بہت بولڈ لگ رہی ہیں
کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو سفید پینٹ کوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت بولڈ لگ رہی ہیں۔اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو مغربی لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔گزشتہ دنوں فلم اسٹار میرا کے بیان کے متعلق صف اول کی اداکارہ صبا قمر کا رد عمل بھی سامنے آیا تھا۔ اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکارہ صبا قمر ان کو سخت نا پسند کرتی ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مجھے کام نہ ملے۔؎صبا قمر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے لائیو سیشن رکھا تاکہ وہ سوالوں کے براہ راست جواب دے سکیں