کراچی میں نو اور دس محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا
کراچی:نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں ملک بھر میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر میں جلوسوں میں سوز و گداز کے ساتھ نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے، امام عالی مقام کی فوج کے سپہ سالار حضرت عباسؓ کے علم کی شبیہ اور امام حسینؓ کے ذوالجناح کی شبیہ برآمد ہوئی۔کراچی میں نو اور دس محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔جلوس کیروٹ پرکوئی بھی گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کومتبادل راستوں سے گذارا جائے گا۔