جہانیاں: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 23نومبر بدھ کو جہانیاں آئیں گے۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 23نومبر بدھ کو جہانیاں کا دورہ کریں گے وہ جہانیاں میں پل114تا پل132برآستہ ٹھٹھہ صادق آباد روڈ کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس منصوبے پر 73روڑ روپے لاگت آئے گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جہانیاں شہر اور ٹھٹھہ صادق آباد میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔