سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کے موقع پرسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عابد زبیری نے دلائل اپنائے کی غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا جسے بعد ازاں سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا،ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا،حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی، صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی،جسٹس اعجاز الحسن نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا، جسٹس مظاہر نقوی نے سولا اٹھایا کہ لاہور ہاہیکورٹ نے کیسے کہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟عدالت عظمی نے اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔۔۔توصیف

Leave A Reply

Your email address will not be published.