درخواست توانائی کی خریداری اور 3 ارب ڈالرز بجٹ سپورٹ کے طور پر کی گئی
اسلام آباد :زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے سلسلے میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید قرض کی درخواست کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال کے اختتام تک 16 ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنا ہے اس حوالے سے پاکستان کی زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔
زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے سلسلے میں پاکستان نے ایک بار پھر سعودی عرب سے مزید قرض کی درخواست کر دی۔ سپورٹ کی یہ درخواست سعودی عرب کے سفیر کے ذریعے کی گئی ، درخواست توانائی کی خریداری اور 3 ارب ڈالرز بجٹ سپورٹ کے طور پر کی گئی۔سعودی عرب سے دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالرز مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔