پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والا افغانی پکڑا گیا

کراچی ؛ پاکستان پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والا افغان شہری کو حراست میں لے لیا گیا ۔ترجمان ایف آئی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا ،ترجمان کے مطابق محمد شریف نامی افغان مسافر پرواز نمبر PA170 سے سعودی عرب جا رہا تھا، مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔ مسافر امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا،مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا،مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز برآمد کر لئے گئے،مسافر کے موبائل سے شناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی برآمد کی گئیں ہیں جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں۔بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.