:وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی گرم جوشی، خوشگوار تعلقات، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والے یہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہیں،گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات میں تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، ہم برطانیہ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا تبصروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں جس کا مقصد چند افراد کے قابل مذمت اقدامات کو پورے 1.7 ملین برطانوی پاکستانی تارکین وطن سے جوڑنا ہے۔
پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں حالیہ غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں دیا۔ ترجمان نے کہا کہ1.7 ملین برطانوی پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی دونوں دوست ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ فراہم کرتی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی گرم جوشی، خوشگوار مزاجی، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے۔ کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والے یہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہیں۔
گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات میں تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 1.7 ملین برطانوی پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی دونوں دوست ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ فراہم کرتی ہے۔ لہذا ہم برطانیہ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا تبصروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں جس کا مقصد چند افراد کے قابل مذمت اقدامات کو پورے 1.7 ملین برطانوی پاکستانی تارکین وطن سے جوڑنا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی برطانیہ کی گروتھ ، ترقی اور حقیقی آزادی میں کردار ادا کرنے کی شاندار تاریخ ہے۔
موجودہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان فوجیوں کی ایک غیر معمولی بڑی تعداد نے برٹش انڈین فوج میں خدمات انجام دیں اور دونوں عالمی جنگوں میں جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ برٹش پاکستانی آج برطانیہ میں صحت، خوراک اور خدمات کے شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بہت سے برطانوی پاکستانی اعلی عوامی عہدوں پر فائز ہیں اور ہزاروں اپنی برادریوں کو پارلیمنٹ کے ارکان ، میئرز ، کونسلرز ، اور مقامی پولیس اور میونسپل سروسز کے ممبروں کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔
برٹش پاکستانیوں نے کھیلوں اور فنون لطیفہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے کھانے اور موسیقی برطانوی ثقافت کو مالا مال کرتے ہیں۔ چند افراد کے اقدامات کی بنیاد پر اتنی بڑی اور متنوع کمیونٹی کو بدنام کرنے کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔