خضدار 22 اگست 2025: ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر فرید شاہ اور دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ تقریب میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر فرید شاہ اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ یہ مہم “ایک بیٹی ایک شجر” کے قومی تھیم کے تحت جاری ہے۔ ڈویژنل کنزرویٹو آفیسرز فرید شاہ اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے کمپلیکس میں پودے لگائے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلع خضدار میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت پودوں کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس گوگل ارتھ پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور افزائش کو شفاف اور جدید انداز میں مانیٹر کیا جا سکے اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں پودے لگانے کی تاریخ، مقام اور مانیٹرنگ سے متعلقہ معلومات اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔
عوامی حلقوں نے جیو ٹیگنگ اور گوگل ارتھ کے ذریعے شجرکاری کی مانیٹرنگ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام شجرکاری مہم کی شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا
ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا
ہمت مزید