کوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسہ عام کے اختتام پر پارکنگ ایریا میں دھماکہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پارٹی کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق جلسہ ختم ہونے کے بعد شرکاء گاڑیوں کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بی این پی ذرائع نے زخمیوں کی تصدیق کی ہے، تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔