اوکاڑہ ،بیوہ کے گھر پر دھاوا،زیور چھین لیا ، ماں بیٹی سے زیادتی کی کوشش

دعویٰ جات کرنے او رپولیس کو درخواستیں دینے پر بااثر بپھر پڑے ڈی پی او کا نوٹس، مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ،خصوصی ٹیم تشکیل

اوکاڑہ:بیوہ کے گھر پر دھاوا،زیور چھین لیا ، ماں بیٹی سے زیادتی کی کوشش، دعویٰ جات کرنے او رپولیس کو درخواستیں دینے پر بااثر بپھر پڑے ڈی پی او کا نوٹس، مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ،خصوصی ٹیم تشکیل تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک54ٹو ایل کی رہائشی منوربی بی بیوہ سلیم اپنی یتیم بیٹی کے ساتھ محنت مزدوری کے لئے گھر سے گئی ہوئی تھی کہ کاشف، ذوالفقار، شان، آصف اور محمود عرف مودی نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ دھاوال بول دیا تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے اطلاع ملنے پر بیوہ اپنی بیٹی کے ساتھ واپس گھر پہنچی تو ملزمان نے ان کے دوپٹے چھین لئے للکاار مار ا کہ ایسا کریں گے کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگی ماں اور بیٹی کو گھسیٹ کر کمروں میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی شور مچانے پر اہل محلہ آگئے اسی دوران ماں اور اس کی یتیمی بیٹی کا پہنا ہوا اڑھائی تولہ کا زیور چھین لیا پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا واقعہ کا ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور شواہد اکٹھے کرکے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزاد لانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے کسی بے گناہ کو تنگ نہ کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.