حمزہ علی عباسی کا خداکے بارے میں کتا ب لکھنے کا فیصلہ
لاہور( شوبز ڈیسک ) اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو آئندہ سال شائع ہو گی۔حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھاکہ وہ خدا کے بارے میں ایک کتاب لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑا غیر فعال ہوجائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کتاب جون 2021تک شائع ہوجائیگی۔ حمزہ علی عباسی نے کچھ عرصہ قبل ہی شوبز انڈسٹری میں جاری اپنے وقفے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے اداکاری کے بجائے مصنف بننے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیاہے ۔