شدیدبرفباری اور ہوٹلزمیں گنجائش نہ ہونے کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ دو روز کے لئے بند کر دیا گیا

سیاح ہفتہ اوراتوارکے روزگلیات میں داخل نہیں ہوسکیں گے،مری سے آنے والے سیاحوں کوباڑیاں اورایبٹ آبادسے جانے والے سیاحوں کوبگنوترکے مقام پرروکاجائے گا، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بیان
ایبٹ آباد : شدیدبرفباری اور ہوٹلزمیں گنجائش نہ ہونے کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا کہ اگلے دوروزکے لیے سیاحوں کوگلیات میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، سیاح ہفتہ اوراتوارکے روزگلیات میں داخل نہیں ہوسکیں گے، گنجائش سے زائد گاڑیوں اورسیاحوں کی آمداورشدیدبرفباری سے ہوٹلوں میں پانی کی قلت کابھی سامناہے، بڑی تعدادمیں سیاح اور 20سے 25ہزارگاڑیاں گلیات میں موجودہیں جبکہ گلیات کے ہوٹلزمیں سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے،گلیات میں موجودسیاحوں کی حفاظت اورضروری سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے سیاحوں کی مزیدآمدکوبندکیاگیاہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان جی ڈی اے احسن حمیدنے کہاہے کہ اگلے دوروزکے لیے سیاحوں کوگلیات میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، سیاح ہفتہ اوراتوارکے روزگلیات میں داخل نہیں ہوسکیں گے،مری سے آنے والے سیاحوں کوباڑیاں اورایبٹ آبادسے جانے والے سیاحوں کوبگنوترکے مقام پرروکاجائے گا،

اْنھوں نے مزیدکہاکہ گنجائش سے زائد گاڑیوں اورسیاحوں کی آمداورشدیدبرفباری سے ہوٹلوں میں پانی کی قلت کابھی سامناہے،احسن حمید نے کہاکہ گلیات میں موجودسیاحوں کی حفاظت اورضروری سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے سیاحوں کی مزیدآمدکوبندکیاگیاہے۔

ترجمان کے مطابق کنڈلہ کے مقام پربرفانی تودہ گرنے سے ایبٹ آباد مری روڈ بندہو گئی ، جی ڈی اے کی تمام مشینری سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ پانچ روزسے جاری برفباری سے لطف اندوزہونے کے لیے بڑی تعدادمیں سیاح اور 20سے 25ہزارگاڑیاں گلیات میں موجودہیں جبکہ گلیات کے ہوٹلزمیں سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے ،سیاح اتوارتک گلیات آنے سے گریز کریں، ان کا کہنا تھا کہ کنڈلہ کے مقام پربرف کابھاری تودہ گرنے سے مری کوایبٹ آبادسے ملانے والی سڑک بندہوگئی ہے، گلیات میں موجودسیاح حفاظتی تدابیراختیارکرتے ہوئے گاڑی کے ٹائروں کے ساتھ سنوچین کااستعما ل کریں،گاڑی کومناسب جگہ پارک کریں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم یا گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مددفراہم کی جاسکے۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضاحبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلیات آنے سے قبل سیاح محکمہ موسمیات وجی ڈی اے کی ویب سائیٹ کے ذریعے ضروری معلومات حاصل کریں اورحفاظتی اقدامات مکمل رکھیں، گزشتہ پانچ روز سے گلیات میں جاری برف باری کے دوران تین فٹ سے زیادہ برف بڑ چکی ہے اوراگلے دوروزمزیدبرفباری جاری رہنے کی پیشنگوئی ہے،جس کے دوران مزید سیاحوں کی آمدسے سڑکوں کی صفائی اورکلیئرنگ کاسسٹم جاری رکھنادشوارہے، سیاح کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اگلے دوروزتک گلیات کارخ نہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.