کوئٹہ۔۔۔۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونے کہاہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی حکومت مضبوط ہے ان کے خلاف اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہیں لا سکتی،، اپوزیشن شوق پورا کرلے ناکامی ہوگی، وزیراعلی سے تعلقات بہتر ہیں،، پی ڈی ایم والوں کو دھرنے دینے اور جلسے کرنےجمہوری سیاسی حق ہے لیکن لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے ،،پی ڈی ایم کو جمہوری طرز پرسیاست کرنی چاہیے،،،،یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں قائم میڈیاروم کادورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کو جلسے جلوس میں کورناکی احتیاطی تدابیر کاخیال رکھناچاہیے اس وباء کےخلاف سب کو ملکر اپنا کردار اداکرناہوگا، ایک سوال کے جواب اسپیکر نے کہاکہ ان کے اور وزیر اعلیٰ جام کمال کے درمیان کوئی اختلاف نہیں تعلقات اچھے ہیں، اگر تعلقات اچھے ناہوتے تو وہ اسپیکر ناہوتے ، جام کمال کی پوزیشن مضبوط ہے، انکی وزارت اعلی کو کو ئی خطرہ نہیں اور ناہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہے ہے ۔انہوں نے گلہ کہ صوبائی منسٹرزاسمبلی کی کاروائی میں دل چسپی نہیں لیتے ہیں اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ جب وزراء اسمبلی کاروائی میں نہیں آتے ہم کیاکریں گے