اغوا ہونے والی خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، ، عبدالقدوس بزنجو

خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے
کوئٹہ (روزنامہ ہمت)وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے، اور پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے، ماوں، بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.