لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ منہ دکھائی میں گاڑی کا تحفہ دیا ۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ سے منہ دکھائی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانیہ کا کہنا تھا کہ انھیں عامر لیاقت نے منہ دکھائی میں گاڑی گفٹ کی۔دوسری جانب انٹرویو میں دانیہ کے والد ملک مختیار ڈانور اور نانا ملک نظر ڈانور نے مختلف انکشافات کیے اور شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے جوڑے کو دعا بھی دی۔دوران انٹرویو دانیہ کے نانا ملک نظر ڈانور نے بتایا کہ عامر لیاقت دانیہ کو نکاح کرکے لے کر گئے ہیں۔نکاح میں عامر لیاقت کی جانب سے شرکت کرنے والے افراد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نانا نے انکشاف کیا کہ دانیہ سے نکاح عامر لیاقت اور ڈرائیور ہی آیا تھا اور وہ نکاح لودھراں میں کرکے گئے تھے۔