انڈونیشیا میں 7.7 کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ کے شمال میں 95کلو میٹر دور تھا‘ شدید ترین زلزلے کے بعد جزیرے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘گھروں سے باہر نکل آئے
جکارتہ: انڈونیشیا میں 7.7 کے آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیامیں 7.7شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئیں ہیں، زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ کے شمال میں 95کلو میٹر دور تھا۔ شدید ترین زلزلے کے بعد جزیرے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ خوف وہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلہ خطرناک سونامی لہروں کا سبب بن سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر متاثرہ علاقے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے میں افراتفری کا سماں ہیں اور لوگ بدحواسی کے عالم میں دیوانہ وار بھاگتے چلے جارہے ہیں۔بحر الکاہل کے ’رنگ آف فائر‘ جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے انڈونیشیا کو اکثر زلزلوں اور آتش فشاں کے پھٹنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دو اٹھارہ اٹھارہ میں اسی جزیرے پر 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے نتیجے میں

Leave A Reply

Your email address will not be published.