جیکب آباد:جیکب آباد کی سول ہسپتال میں داخل مریض فوت ، کروڑوں کی بجٹ ہونے کے باوجود بجلی بند ہونے پر جنریٹر نہیں چلایا گیا جس کی باعث ضعیف فوت ہوگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال میںکروڑوں کی بجٹ ہونے کے باوجود مریضو ں کو علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں گزشتہ روز سول ہسپتال میں داخل بقا پل کے رہائشی 60سالہ محمد یوسف لاشاری بجلی بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس کی وجہ سے فوت ہو گیا فوت ہونے والے ضعیف کے ورثہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی 18کروڑ سے زائد بجٹ ہے جنریٹر کی مد میں بھی لاکھوں روپے نکلوائے جاتے ہیں لیکن جنریٹر چلایا نہیں جاتا اگر جنریٹر چلتا تو شاید ہمارے بزرگ کی موت واقع نہ ہوتی ہسپتال عملے کی غفلت سے ایک جان چلی گئی اسکا نوٹس لیا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔