Daily Archives

November 20, 2020

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ ممتاز عالم دین کا گزشتہ روز انتقال ہوا، انہیں بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی لاہور میں…

سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون پنجاب کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری احسن…

زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کر دیا: شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات…

صدر ٹرمپ کا عہدہ چھوڑنے سے قبل افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان

 واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے جنوری کے وسط تک افغانستان سے اپنے 2 ہزار جب کہ عراق سے 500 فوجیوں کو وطن واپس بلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے…

بین الاقوامی ماہرین کا بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار

 واشنگٹن: بین الاقوامی ماہرین نے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ واشنگٹن میں انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام “نسل کشی اور ہندوستان کے مسلمانوں کے دس مراحل” کے موضوع پر مباحثہ ہوا جس میں بین…

پی آئی اے نے مسافروں کودیے جانے والے کھانے کے مینیومیں تبدیلی کردی

 کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیو میں تبدیلی کردی۔ پی آئی اے نے دوران پروازمسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیومیں تبدیلی کردی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے کھانے کی…

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیش نہ ہونے پر 3 پولیس افسران اشتہاری قرار

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیش نہ ہونے پر ملزمان اے ایس آئی محمد اقبال، اے ایس آئی محمد اشرف اور کانسٹیبل وسیم اقبال کو اشتہاری قرار دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے…

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیندک معاہدہ خلاف آئین قرار دے دیا

 پشاور: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیندک لیز معاہدے کو آئین کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت معاہدہ وفاق کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا یہ صوبائی معاملہ ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو زیر صدارت…