محکمہ داخلہ سندھ نے آئی بی، سندھ رینجرز، آئی ایس آئی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا، متعلقہ اداروں کو 7 روز میں جے آئی ٹی کے لیے افسران نامزد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں نامزد افسران اور اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لینے کے لیے بھی کمیٹی قائم کردی گئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک ایک رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کو بھی متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا، ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال، سب انسپکٹر شبیر لغاری، ایس ایچ او کامران قریشی اور انسپکٹر غوث کے خلاف معطلی اور تادیبی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ کر ایف آئی اے کے سینئر افسر کو مجوزہ انکوائری کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔ کمیٹی میر رضا کیس میں ممکنہ پردہ پوشی اور کوتاہی میں پولیس افسران کے کردار کی تحقیقات کرے گی۔