حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی، شیری رحمان

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے
اسلام آباد:سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اور چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور شیری رحمان نے کہ اہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے یا پارٹی کے حکم پر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ آرٹیکل 63 اے بالکل واضح ہے، حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی۔ وزیرعظم اور حکومت ارکان کو ڈرانا دھمکانا بند کرے۔ ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے پیر کے روزسوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ریکوزیشن سے پہلے وزرا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے، ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا ان کی دعا قبول ہو گئی۔ وزیراعظم نے اپنے ہی ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا اور دھمکیاں دی۔ اب ان ارکان کو واپس آنے کی منت سماجت کر رہے۔ کیا وزیراعظم فیک نیوز پھیلا رہے تھے؟شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہئے تھا۔ 25 مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ آئین میں اس بات کی گنجائش ہی نہیں کہ پارلیمنٹ بلڈنگ کی “تزئین و آرائش” کے باعث اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلایا جائے۔اسپیکر کے وضاحت ناقابل قبول ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.